پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

نوشہرو فیروز(پی پی اے ) پڈعیدن سمیت نواحی علاقوں میں سینکڑوں ایکڑ پر کاشت کی گئی دھان کی فصل تلف

نوشہرو فیروز(پی پی اے )تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے بڑھتی ہوئی سیم کی صورتحال کے پیش نظر دھان (چاول) کی فصل کی کاشت پر پابندی کے احکامات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نوشہرو فیروز عبدالغفور دھامرا ،ڈپٹی ڈائریکٹر آبپاشی الطاف حسین جنڑ، ایس ڈی او ایریگیشن علی نواز ابڑو،اسسٹٹ  نصرت کینال مولابخش،ایس ایچ او پڈعیدن منیر احمد لغاری نے پولیس نفری کے ہمراہ پڈعیدن سمیت نواحی علاقوں دیھہ چیہو،دیھہ بھابھری،دیھہ اگم،بیلاوہ،سمیت دیگر علاقوں میں کاشت گئی سینکڑوں ایکڑ پر دھان ( چاول) کی فصل کو ٹریکٹر اور زہریلی اسپرے سے تلف کردیا گیا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرو فیروز عبدالغفور دھامرا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھان کی فصل پر حکومت سندھ کی جانب سے بڑھتی ہوئی سیم کے باعث مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جس کے پیشِ نظر آ ج آ پریشن کیا گیا ہے  انہوں نے کاشتکاروں سے کہاکہ وہ حکومتی پاپندی مکمل عملدرآمد کریں خلاف ورزی کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ کاشتکاروں نے کہاکہ دھان کی فصل پر حکومت نے پاپندی عائد کرکے غریب محنت کش کاشتکاروں کو مالی مشکلات میں ڈال دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.