پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور (پی پی اے) گلاب دیوی انڈر پاس پر باقاعدہ کام کاآغاز کردیا گیا، ڈی جی ایل ڈی اے نے زیر تعمیر انڈر پاس پر تعمیراتی کام اور ٹسٹ پائلنگ کے پراسیس کا جائزہ لیا

لاہور (پی پی اے) گلاب دیوی انڈر پاس پر باقاعدہ کام کاآغاز کردیا گیا، ڈی جی ایل ڈی اے نے زیر تعمیر انڈر پاس پر تعمیراتی کام اور ٹسٹ پائلنگ کے پراسیس کا جائزہ لیا، ڈی جی ایل ڈی اے کا فیروز پور روڈ پرمیٹرو ٹریک کے ساتھ پائلنگ شروع کرنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق گلاب دیوی انڈر پاسنپر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا گیا، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے زیر تعمیر گلاب دیوی انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف انجنئیر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان، پراجیکٹ ڈائریکٹر مرزا انعام، عثمان نذر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے کی جانب سے ڈی جی ایل ڈی اے کو منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے پائلنگ ٹسٹنگ کے پراسیس کا جائزہ لیا جبکہ منصوبے کے کنٹریکٹر سچل سارکو کو بھی کام بروقت اور پلاننگ کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور فیروز پور روڈ پرمیٹرو ٹریک کے ساتھ پائلنگ شروع کرنے کا حکم دیاڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا کہنا تھا کہ شہر کے نئے میگا پراجیکٹس پر کام بروقت مکمل کیا جائے گا ،شہر میں پلازوں کی تعمیر کےدوران معذور افراد کے لئے ریمپس تعمیر کرانے کے قانون پر بھی ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.