پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور(پی پی اے) بھارت کے خلاف میچ کو نارمل لیں گے، محمد رضوان

لاہور(پی پی اے) پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے وکٹ کیپر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچ کو نارمل لیں گے، اگر اس میچ کو اپنے اوپر حاوی کیا تو یہ اچھا نہیں ہوگا۔محمد رضوان نےپریس کانفرنس میں کہا کہ میچ خواہ کوئی بھی ہو اس کا پریشر ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ کو نارمل لیں گے بالکل اسی طرح میچ کھیلیں گے جیسے ہم دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں۔محمد رضوان نے دورہ نیوز ی لینڈ کیلیے اپنا ہدف سیٹ کرلیا وکٹ کیپر بیسٹمین کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کو نارمل کھیلنا ہے پاک بھارت میچ کے چرچے سوشل میڈیا یا میڈیا پر ہیں۔ محمد رضوان نے کہا کہ میچ چاہے کلب کا ہو یا قومی ٹیم کا، مقصد یہی ہے کہ اچھے سے اچھا کروں، سرفراز بھائی اور اعظم خان میرے لئے ایک جیسے ہیں، بس ایک سنیئر اور ایک جونیئر ہے۔محمد رضوان نے روزے کی حالت میں 73 رنز کی اننگز کھیلی انہوں نے کہا کہ میں ہر وقت قربانی کے لئے تیار ہوں، یہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں مجھے کوئی بھی رول دیں میں پاکستان ٹیم کے لئے کرنے کو تیار ہوں۔وکٹ کیپر بیسٹمین کا ماننا ہے کہ ہم دفاعی اپروچ کے ساتھ نہیں کھیلتے بلکہ پچ کی کنڈیشنز کا بھی عمل دخل ہوتا ہے، پاکستان ٹیم کے لئے ورلڈ کپ کے دوران یو اے ای کے ایڈوانٹیج کو نہیں مانتا اور نہ میں ہوم گرائونڈ مانتا ہوں، ہمیں وہاں مشکل کنڈیشنز میں کھیلنا پڑتا رہا ہے لیکن ہم نے صرف وہاں نہیں دنیا بھر میں اچھا کھیلا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بس اتنا ضرور ہے کہ ورلڈ کپ ایشیا میں ہورہا ہے ہمیں تگڑا کھیلنا پڑے گا، ہماری ٹیم متوازن ہے اب دنیا کے سب کھلاڑیوں کو یو اے ای میں کھیلنے کا تجربہ ہو چکا ہے، اس لئے ہمیں ہر میچ میں اچھا کھیلنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.