پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

فیصل آباد(پی پی اے)31 مارچ کے اختتام تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ کی سہولت مل جائیگی: عثمان بزدار

فیصل آباد(پی پی اے) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 31 مارچ کے اختتام تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ کی سہولت مل جائے گی، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صحت کے شعبے پر خاص توجہ دے رہی ہے۔فیصل آباد میں قومی صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج سے فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور ضلع جھنگ کے تمام شہریوں کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم ہو جائے گی، 400 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم صحت کارڈ منصوبے پر خرچ ہو رہی ہے، صحت کارڈ کیساتھ فیصل آباد ڈویژن کے 90 اسپتال منسلک ہیں، صحت کارڈ دکھی انسانیت کی خدمت اور ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی 73 فیصد آبادی کو صحت کارڈ کی سہولت حاصل ہوگئی ہے، عمران خان کی حکومت نے شعبہ صحت میں سب سے زیادہ کام کیا، پنجاب میں 23 نئے اسپتال بنا رہے ہیں، اس سے قبل صحت کے شعبہ میں ملکی تاریخ میں کبھی اتنی توجہ نہیں دی گئی، پنجاب میں نئے اسپتال بنائے جا رہے ہیں اور پہلے سے موجود اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.