یو اے ای میں 20 جولائی سے پاکستانیوں کیلئے صرف ای پاسپورٹ جاری ہوگا
دبئی(پی پی اے) سفارتی مشن کے مطابق ابوظبی اور دبئی میں پاسپورٹ درخواستیں صرف ای پاسپورٹ کیٹیگری میں قبول کی جائیں گی۔ سفارتی مشن نے مزید بتایا کہ موجودہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ اپنی مدت معیاد تک مؤثر رہیں گے جب کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ درخواست کی سہولت برقرار رہے گی۔