راولپنڈی میں بارش کے باوجود صفائی، نکاسی آب اور ڈینگی آگاہی مہم جاری رہی
راولپنڈی (پی پی اے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مون سون سیزن میں تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی روشنی میں ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے ورکرز بارش کے باوجود شہر میں صفائی کی بہترین صورتحال برقرار رکھنے کے لیے متحرک رہے برستی بارش میں نالیوں کی صفائی، ویسٹ پکنگ، ویسٹ لفٹنگ اور مینوئل سوئیپنگ کا عمل بلا تعطل جاری رکھا گیا تاکہ نشیبی علاقوں میں پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے بارش کے سلسلے کے پیش نظر ورکرز نشیبی علاقوں میں الرٹ رہے جبکہ صبح و شام خصوصی صفائی انتظامات کیے گئے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر ایس پی اے راولپنڈی کی کمیونیکیشن ٹیم نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہیلپ لائن 1139 اور انسدادِ ڈینگی آگاہی مہم بھی بارش کے باوجود جاری رکھی ڈھوک علی اکبر ٹرانسفارمر چوک صادق آباد ڈھوک کالا خان بنی چوک اور دیگر علاقوں میں ڈور ٹو ڈور اور مارکیٹ آگاہی مہم کے دوران شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کیے گئے شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے صفائی یقینی بنانے کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دینے اور صفائی سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے ہیلپ لائن 1139 سوشل میڈیا پیجز اور موبائل ایپ کے استعمال سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں. ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ بارش کے دوران صفائی کا عمل برقرار رکھنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنا رہے ہیں، جبکہ ہیلپ لائن 1139 اور انسدادِ ڈینگی آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو صفائی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج کی سہولت فراہم کرنا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی برقرار رکھنے میں ادارے کا ساتھ دیں کسی بھی شکایت کی صورت میں 1139 پر رابطہ کریں صفائی کا خاص خیال رکھیں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ مل کر راولپنڈی کو ڈینگی فری شہر بنایا جا سکے