پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ مہم جاری، سفارتی انکلیو میں تین روزہ مفت ہیلتھ کیمپ کامیاب

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ مہم کامیابی سے جاری ہے ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ڈائریکٹر پروگرام برائے ہیپاٹائٹس سی ڈاکٹر ضیاء داوڑ کی نگرانی میں اسکریننگ کا عمل جاری ہے ترجمان نے بتایا کہ سفارتی انکلیو کی سکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں کے لیے 29 سے 31 جولائی تک تین روزہ مفت موبائل ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کامیابی سے منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں ہیپاٹائٹس بی ہیپاٹائٹس سی ایچ آئی وی اور ڈینگی کی مفت اسکریننگ کے ساتھ بلڈ شوگر ٹیسٹ آنکھوں دانتوں اور دل کے معائنے اور جنرل میڈیکل مشاورت کی سہولت بھی فراہم کی گئی. انہوں نے کہا کہ اسکریننگ کیمپ کو پولیس اہلکاروں اور فیلڈ ٹیموں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی جبکہ ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے کیمپ کا دورہ کرکے اس اقدام کو صحتِ عامہ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت پاکستان سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے بتایا کہ ملک میں ایک کروڑ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں، اس لیے بروقت تشخیص انتہائی ضروری ہے ان کا کہنا تھا کہ بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں جگر کے سرطان کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ 12 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی ملک بھر میں مرحلہ وار ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کی جائے گی جبکہ اسکریننگ کے دوران مثبت آنے والے تمام مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے مصطفیٰ کمال نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ضرور کروائیں کیونکہ بروقت تشخیص ہزاروں قیمتی جانیں بچا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس فری پاکستان ہمارا قومی مشن ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور صحت مند پاکستان کی بنیاد ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان ہے جس کا حصول عوامی تعاون بروقت اسکریننگ اور مفت علاج کے ذریعے ہی ممکن ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.