امریکی سرمایہ کاروں کا پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے پر اتفاق
لاہور ( پی پی اے) پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے امریکی سرمایہ کاروں کے 22 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا جبکہ حکومت پنجاب نے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے زیر اہتمام ایک خصوصی بریفنگ سیشن مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا سیشن میں وزیر تجارت و سرمایہ کاری سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی محمد حنیف چنہ کی قیادت میں امریکی سرمایہ کار کمپنیوں کے 22 رکنی وفد، ایس آئی ایف سی کے چار رکنی وفد، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ منتہی اشرف سیکرٹری صنعت سیکرٹری زراعت اور صنعتکاروں نے شرکت کی بریفنگ کے دوران زراعت توانائی معدنیات ٹیکسٹائل سرجیکل الیکٹرک وہیکلز اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے آگاہ کیا گیا چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین وقت اور انتہائی سازگار ماحول موجود ہے جبکہ اسپیشل اکنامک زونز میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی مراعات دستیاب ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جدید زراعت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور پنجاب و امریکا جدید زرعی مشینری سویا بین کی کاشت اور سیڈ ڈویلپمنٹ میں مشترکہ طور پر کام کر سکتے ہیں انہوں نے امریکی کمپنیوں کو اسپیشل اکنامک زونز میں جدید زرعی آلات کی تیاری کے کارخانے قائم کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب میں تیار ہونے والے 90 فیصد سرجیکل آلات امریکا اور کینیڈا برآمد کیے جا رہے ہیں جبکہ سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی اور قائد آباد میں پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کے لیے نئی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں الیکٹرک موٹر بائیکس کی اسمبلی کے متعدد پلانٹس کام کر رہے ہیں اور کئی چینی کمپنیاں لیتھیئم بیٹریوں کی مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کے لیے قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں جدید گارمنٹ سٹی قائم کیا گیا ہے جہاں امریکی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے امکانات روشن ہیں امریکی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں موجود مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا وفد میں ٹی آر جی انٹرنیشنل کے صدر حسنین اسلم منرل الائنس کی مسز نکولے لوجرز ٹینڈم ڈیفنس کی ڈائریکٹر مسز جے سیکا لائی کوز سمیت دیگر کاروباری شخصیات شامل تھیں