پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بسر کا 78واں اجلاس، پی ایچ ڈی اور ایم فل تحقیقی منصوبے زیر غور

اسلام آباد (پی پی اے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (بسر) کا 78واں اجلاس وائس چانسلر ناصر محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مجموعی طور پر 33 پی ایچ ڈی سکالرز کے تحقیقی خاکے (سائناپسز) اور 61 ایم ایس/ایم فل سکالرز کے ریسرچ ٹاپکس منظوری کے لیے پیش کیے گئے دو روزہ اجلاس کے پہلے روز فیکلٹی آف عربی و علومِ اسلامیہ کے 19 پی ایچ ڈی سکالرز کے سائناپسز اور 13 ایم ایس/ایم فل ریسرچ ٹاپکس کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے تحقیقی کام کے معیار، علمی گہرائی اور تنقیدی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے سکالرز کی کاوشوں کی تعریف کی اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈینز، سینئر پروفیسرز، فیکلٹی اراکین اور انیلہ کمال نے بطور بیرونی ماہر شرکت کی، جبکہ اجلاس کا ایجنڈا ڈائریکٹر بسر ظفر اقبال نے پیش کیا اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے چاروں فیکلٹیوں کو ہدایت کی کہ پی ایچ ڈی سکالرز کے تمام تحقیقی مراحل مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ کورس ورک کی تکمیل کے بعد چھ ماہ کے اندر تحقیقی پروپوزل کی پیشکش کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تحقیق اور اس کی بروقت تکمیل ہی اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے وائس چانسلر نے سابق ڈائریکٹر بسر ارشاد احمد ارشد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بسر کو مضبوط انتظامی بنیاد فراہم کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تحقیقی سرگرمیوں انتظامی نظام اور بسر کی مجموعی کارکردگی کو مزید مؤثر بنائیں گے اجلاس کے دوسرے روز فیکلٹی آف عربی و علومِ اسلامیہ کے 14، فیکلٹی آف ایجوکیشن کے 2، فیکلٹی آف سائنسز کے 24 اور فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے 22 ایم ایس/ایم فل ریسرچ ٹاپکس منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.