پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

چین کا افریقی ممالک کو ایبولا کے خلاف تعاون جاری رکھنے کا اعلان جمہوریہ کانگو بھیجا گیا تیسرا طبی ماہرین کا وفد انسدادِ وبا میں تعاون مزید مضبوط بنائے گا

بیجنگ (پی پی اے) چین نے کہا ہے کہ وہ افریقی ممالک کو اپنی استطاعت کے مطابق ایبولا کی وبا کے انسداد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے ایک پریس بریفنگ میں جمہوریہ کانگو بھیجے گئے چین کے تیسرے طبی ماہرین کے وفد سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایبولا کی وبا اب بھی پھیل رہی ہے اس لیے چین افریقی ممالک کی معاونت کا سلسلہ جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ افریقہ میں ایبولا کی نئی وبا سامنے آنے کے بعد چین نے اس صورتحال کو انتہائی اہمیت دی اور مسلسل طبی ماہرین کے وفود جمہوریہ کانگو سمیت دیگر متاثرہ ممالک روانہ کیے تاکہ وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات میں مدد فراہم کی جا سکے۔ ان کے بقول چین کی ان کوششوں کو مختلف حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے ترجمان نے مزید کہا کہ طبی ماہرین کا تیسرا وفد وبا کی روک تھام کی عملی ضروریات کے مطابق جمہوریہ کانگو اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون رابطوں اور تجربات کے تبادلے کو مزید فروغ دے گا تاکہ ایبولا کے مؤثر انسداد میں مدد مل سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.