پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

کانگو میں ایبولا کی بڑی وبا، ویکسین اور علاج پر تحقیق جاری ڈبلیو ایچ او کا بُنڈی بُگیو وائرس کے خلاف پہلی ویکسین کی آزمائش میں پیش رفت کا اعلان

جنیوا (پی پی اے) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کی بُنڈی بُگیو قسم کی تاریخ کی سب سے بڑی وبا کے دوران مؤثر علاج اور دنیا کی پہلی ویکسین کی تیاری کے لیے تحقیق میں اہم پیش رفت جاری ہے تاہم حتمی نتائج سامنے آنے میں ابھی کئی ماہ لگ سکتے ہیں اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ وبا کے لیے تحقیقی آزمائشوں کا آغاز ماضی کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے کیا گیا کیونکہ تحقیقاتی منصوبے وبا کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی تیار کر لیے گئے تھے ادارے کے قائم مقام سربراہ برائے تحقیق و ترقی ڈاکٹر واسی مورتی نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ بُنڈی بُگیو قسم کے ایبولا وائرس کے لیے تاحال کوئی محفوظ اور مؤثر علاج یا ویکسین دستیاب نہیں تاہم برطانیہ میں 24 جولائی کو پہلے مرحلے کی ویکسین آزمائش شروع ہو چکی ہے جبکہ کینیڈا میں بھی آئندہ چند روز کے دوران ایک اور آزمائش کا آغاز متوقع ہے انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں ویکسین کی آزمائش فیریٹس اور بندروں پر کی جا رہی ہے جن کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد عالمی ادارہ صحت آئندہ مراحل سے متعلق فیصلہ کرے گا ڈبلیو ایچ او کے مطابق یکم اگست تک جمہوریہ کانگو میں بُنڈی بُگیو قسم کے ایبولا وائرس کے 3 ہزار 748 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں 1 ہزار 657 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 708 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.