سانحۂ براڈ پیک: 5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں
اسلام آباد (پی پی اے) براڈ پیک میں برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے کوہ پیماؤں میں سے 5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر حمزہ مراد کے مطابق کوہ پیماؤں کی میتیں ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئیں، میتوں کو پمز اسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سفری دستاویزات تیار ہونے کے بعد میتوں کو نیپال روانہ کیا جائے گا۔براڈ پیک پر تودہ گرنے سے لاپتہ ہوئے 10 کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں.ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 1 ہفتے قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے، کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔حمزہ مراد کے مطابق پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔