پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

چین کے تیار کردہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز آج شروع ہوگی

ریاض (پی پی اے) چین بدھ کے روز اپنے مقامی طور پر تیار کردہ C919 مسافر طیارے کے ذریعے پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز شروع کرے گا جو دارالحکومت بیجنگ کو منگولیا کے دارالحکومت اولان باتر سے ملائے گی شنہوا کے مطابق ایئر چائنا نے بتایا ہے کہ C919 طیارے کے ذریعے یہ چین کا پہلا بین الاقوامی تجارتی فضائی روٹ ہوگا سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 10 اگست تک ملک میں تیار کردہ اس بڑے مسافر طیارے نے 25 شہروں کو ملانے والے 57 فضائی روٹس پر خدمات انجام دیتے ہوئے 75 لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.