انڈونیشیا میں 750 سے زائد غیر پیداواری سرکاری ادارے بند، خصوصی عدالت کے قیام کا عندیہ
جکارتہ ( پی پی اے) انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے غیر پیداواری سرکاری اداروں کے بورڈز کی کارکردگی کی تحقیقات کے لیے خصوصی عدالت قائم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے رواں سال کے اختتام تک 750 سے زائد سرکاری ملکیتی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 1074 سرکاری ملکیتی ادارے موجود ہیں جن میں بعض مسلسل خسارے کے باوجود فرضی منافع ظاہر کرتے رہے ہیں۔ اب تک 290 ادارے بند کیے جا چکے ہیں جبکہ 31 دسمبر تک ان کی تعداد 300 سے زیادہ نہیں رہنے دی جائے گی۔ صدر نے کہا کہ صرف پیداواری اور عوام کے لیے حقیقی اضافی قدر پیدا کرنے والے ادارے برقرار رکھے جائیں گے ان کے مطابق تنظیم نو سے اب تک 50 کھرب روپیہ کے انتظامی اخراجات کی بچت ہوئی ہے جبکہ 2026 میں 70 کھرب روپیہ سے زائد بچت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے.