پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ریاض ایئر کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی، پاک سعودی فضائی رابطے مزید مضبوط

اسلام آباد (پی پی اے) سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر سیف ناصر المشعلی نے کہا ہے کہ ریاض ایئر کی ریاض سے پہلی پرواز گزشتہ روز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی جس کے ساتھ پاکستان کے لیے ایئرلائن کی پروازوں کا آغاز ہوگیا اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید تقویت ملی ہے ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی آمد کے موقع پر سفیر خادم حرمین شریفین نواف بن سعید المالکی ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول عبدالعزیز الغامدی کمرشل اتاشی نائف الحربی سمیت وزارت دفاع متعلقہ ہوا بازی اور ایئرپورٹ حکام کے متعدد پاکستانی عہدیداران بھی موجود تھے ڈاکٹر سیف ناصر المشعلی نے کہا کہ ریاض ایئر کی پاکستان آمد سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک نیا اہم قدم ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.