پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اوورسیز پاکستانی والنٹیئرز گروپ (OPVG) جدہ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد

جدہ:( محمد اکرم اسد) اوورسیز پاکستانی والنٹیئرز گروپ (OPVG) جدہ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد، فیملیز اور بچوں نے شرکت کی تقریب میں ملی نغموں بچوں کی شاندار پرفارمنس تقاریر ٹیبلوز اور مختلف ثقافتی پروگرامز نے سماں باندھ دیا جبکہ شرکاء نے فنکارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے والے بچوں کو خوب داد دی تقریب کی صدارت OPVG جدہ کے صدر گل شہزاد جدون نے کی جبکہ ہوسٹنگ کے فرائض علی احمد نے انجام دیے تقریب کے مہمانانِ خصوصی چیئرمین پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول کی اکیڈمک پرنسپل صدیقہ مقصود ملک تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے OPVG جدہ کے صدر گل شہزاد جدون نے مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور انہیں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے OPVG کی کمیونٹی اور فلاحی خدمات پر تفصیلیخ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب چیئرمین و بانی OPVG ابرار احمد کی ہدایت پر منعقد کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرنا فورم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے مہمانانِ خصوصی چوہدری شفقت محمود اور صدیقہ مقصود ملک نے OPVG کی رضاکارانہ کمیونٹی خدمات انتھک محنت اور فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا انہوں نے شرکاء کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور فورم کی فلاحی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تقریب سے چیئرمین مسلم لیگ (ن) چوہدری اکرم گجر، چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹ فورم چوہدری نورالحسن گجر چیئرمین کبابش آرٹ کونسل علی خورشید ملک چوہدری محمد طارق اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا مقررین نے یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوبصورت اور بامقصد تقریب کے انعقاد پر OPVG کی انتظامیہ کو سراہا اور فورم کی فلاحی و کمیونٹی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں بچوں نے ملی نغمے تقاریر اور مختلف ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی خصوصاً بچیوں کی تیاری اور منظم انداز میں پرفارمنس کو شرکاء نے بے حد سراہا اس موقع پر فورم کی سینئر رکن معروف سوشل ایکٹویسٹ صفیہ زوہیب علی کو بچوں کی تیاری اور شاندار پرفارمنس میں خصوصی کردار ادا کرنے پر شرکاء کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا تقریب کے اختتام پر منتظمین گل شہزاد جدون علی احمد نعیم اختر کاشف رزاق راشد محمود سلیمان بٹ اور دیگر نے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں خصوصی شیلڈز تقسیم کیں بعد ازاں شرکاء نے مل کر یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.