نیویارک سٹی ہال میں پہلی بار پاکستان کا یوم آزادی منایا گیا، پاکستانی امریکی کمیونٹی کے کردار کو منتخب نمائندوں کا خراج تحسین
نیویارک ( پی پی اے) نیویارک سٹی ہال میں پہلی مرتبہ پاکستان کا یومِ آزادی منایا گیا جو پاکستان اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا گیا۔تقریب نیویارک سٹی کونسل کی سپیکر جولی مینن اور کونسل ممبر لنڈا لی نے امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے تعاون سے منعقد کی نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے تقریب کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر اور یادگار موقع قرار دیا تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں منتخب نمائندوں اراکینِ پارلیمنٹ اور میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی جولی مینن نے نیویارک شہر کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا دیگر اراکینِ پارلیمنٹ نے بھی کمیونٹی کی محنت لگن اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے پاکستان اور امریکا کے درمیان پل کے کردار میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا