پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد میں ملائیشین شہری زیرحراست پولیس کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

کوالالمپور (پی پی اے) ملائیشیا کی پولیس نے آن لائن فراڈ میں ملوث ہونے کے شبہ میں اسلام آباد میں زیرحراست متعدد ملائیشین شہریوں سے متعلق تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم پاکستان روانہ کردی ملائیشیا کے انسپکٹر جنرل پولیس تان سری محمد خالد اسماعیل نے کہا کہ تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہونے کے باعث زیرحراست ملائیشین شہریوں کی درست تعداد کی تصدیق نہیں کی جاسکتی. انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ مخصوص مقامات کے دورے کے لیے پولیس کے درمیان تعاون کے ساتھ حکومت سے حکومت کی سطح پر بھی مربوط کارروائی ضروری ہے خالد اسماعیل کے مطابق ملائیشین پولیس پاکستانی حکام کے تعاون سے آن لائن فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے سرگرم عمل ہے یہ پیش رفت ان رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے جن کے مطابق پاکستانی حکام نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقے گلبرگ گرین میں ایک مشکوک کال سینٹر پر چھاپے کے دوران 258 غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.