ویمنز ایشیا کپ، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری، کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
لاہور ( پی پی اے): ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے، جس میں کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس کر رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق تربیتی سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور مشق کی، جبکہ نیٹ سیشن سے قبل فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں قادر اکیڈمی کی بوائز ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ بھی کھیلا، جس کا مقصد ایشیا کپ سے قبل کھلاڑیوں کی تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے قومی ویمن ٹیم کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں