چقندر کی کاشت ستمبر کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت
سیالکوٹ ( پی پی اے) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ فی ایکڑ بہترین پیداوار کے حصول کے لیے چقندر کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبر کے آخر تک مکمل کرلیں۔ محکمہ زراعت سیالکوٹ کے ترجمان نے ” پی پی اے“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چقندر ایک اہم، منافع بخش اور نقد آور فصل ہے، جس کی بروقت کاشت اور جدید سائنسی طریقہ ہائے کاشت اپنانے سے کاشتکار بھرپور پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جدید سائنسی طریقہ کاشت اختیار کرنے کی صورت میں چقندر کی پیداوار باآسانی 1500 من فی ایکڑ تک حاصل کی جاسکتی ہے۔ ترجمان نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ فصل کی بروقت کاشت، بہتر نگہداشت، کھادوں کے متوازن استعمال اور دیگر زرعی امور سے متعلق رہنمائی کے لیے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ عملہ کی خدمات حاصل کریں تاکہ فصل کی پیداوار اور منافع میں اضافہ کیا جاسکے۔