پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

عیدِ میلاد النبی ﷺ ہمیں محبت، اخوت اور انسانیت کا درس دیتا ہے، راجہ حارث شفیق

راولپنڈی(پی پی اے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یوتھ رہنما اور یونین کونسل 39 سے چیئرمین و کونسلر کے امیدوار راجہ حارث شفیق نے عیدِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد پوری انسانیت کے لیے رحمت اور ہدایت کا عظیم پیغام ہے۔ اپنے ایک بیان میں راجہ حارث شفیق نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے محبت، بھائی چارے، رواداری، عدل، انصاف اور خدمتِ انسانیت کا بہترین نمونہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ عیدِ میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں نبی کریم ﷺ کے پیغامِ امن، اخوت اور برداشت کو فروغ دینے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ معاشرے میں محبت، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دے کر ہی ہم ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ راجہ حارث شفیق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نبی کریم ﷺ کے صدقے پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے اور ہمیں سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.