پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

فول پروف سکیورٹی ٹریفک مینجمنٹ اور باہمی تعاون یقینی بنانے پر پولیس و انتظامیہ کا اتفاق

اسلام آباد (پی پی اے) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ محمد یوسف کی زیرِ صدارت عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد پولیس ضلعی انتظامیہ اور جلوسوں کے منتظمین نے شرکت کی.اجلاس میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر منعقد ہونے والے جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کے سکیورٹی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر جلوسوں کے مقررہ روٹس داخلی و خارجی راستوں شرکاء کی سکیورٹی ٹریفک کی روانی پارکنگ اور دیگر اہم انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہریوں اور جلوس کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے اور تمام امور کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس ضلعی انتظامیہ اور جلوسوں کے منتظمین کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ منتظمین کو سکیورٹی ہدایات پر مکمل عملدرآمد اور پولیس و انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی بھی ہدایت کی گئی ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے عید میلاد النبی ﷺ کے تمام پروگرامز کو محفوظ اور پرامن ماحول میں یقینی بنایا جائے گ

Leave A Reply

Your email address will not be published.