پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان انڈر 17 والی بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

لاہور (پی پی اے) ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 ورلڈ چیمپئن شپ 2026 میں تاریخی پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستان انڈر 17 والی بال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی قومی ٹیم کی لاہور آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور ٹیم آفیشلز کا شاندار استقبال کیا گیا۔پاکستان نے دوحہ، قطر میں منعقدہ عالمی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ راؤنڈ آف 16 میں پاکستان نے عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر موجود مصر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ سیٹوں میں شکست دے کر تاریخ رقم کی۔کوارٹر فائنل میں پاکستان کو ایران کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم قومی ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کرکے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔لاہور ایئرپورٹ پر قومی ٹیم کے استقبال کے موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور ان کی تاریخی کامیابی کو سراہا گیا۔ نوجوان کھلاڑیوں کی اس شاندار کارکردگی کو پاکستان میں والی بال کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ نعیم ظفر نے قومی ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی محنت اور شاندار کھیل سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.