ریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز ہفتے کے روز چار شہروں میں ہوگا
راولپنڈی (پی پی اے) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز ہفتے کے روز چار شہروں میں ہوگا پریذیڈنٹ ٹرافی کے میچز پاکستان میں ٹیپ میڈ اور تماشا ایپ جبکہ بیرون ملک پی سی بی یو ٹیوب چینل پر لائیو سٹریم ہوں گے پریذیڈنٹ ٹرافی جیتنے والی ٹیم 75 لاکھ روپے کی حقدار ہوگی پریذیڈنٹ ٹرافی کی رنرز اپ ٹیم کو چالیس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ٹورنامنٹ کے سات رائونڈز کا آغاز 12، 18، 24 اور 30 ستمبر، جبکہ 6، 12 اور 18 اکتوبر کو ہوگا. ٹورنامنٹ میں 29 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے . ٹورنامنٹ میں ٹاس ساڑھے نو بجے جبکہ ہر دن کھیل کا آغاز 10 بجے ہوگاپاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے آر ایل کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کم بیک کریں گے شاہین نے 2017 میں کے آر ایل کی جانب سے یادگار فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر آنے والے انٹرنیشنل میچز کی تیاری میں مدد ملے گی ۔ شاہین شاہ آفریدی لمبے فارمیٹ میں فیلڈ پر رہ کر فٹنس اور تکنیک بہتر ہوتی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے جب بھی وقت ملے تو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے ۔ شاہین شاہ آفریدی