پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی میں صفائی، ڈینگی اور سموگ آپریشن، ایم ڈی کا دورہ

راولپنڈی(پی پی اے) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک منشی خان، رحمت آباد اور شکریال کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ کرکے صفائی، انسداد ڈینگی اور انسداد سموگ آپریشن کا معائنہ کیا انہوں نے صفائی ورکرز سے بات چیت کی اور شہریوں سے صفائی کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کی تجاویز بھی لیں۔ اس موقع پر سینئر مینیجر کمیونیکیشن ناصر محمود، مینیجر آپریشنز ڈسٹرکٹ راولپنڈی عامر یونس نائیک اور مینیجر آپریشنز سٹی سید حسن سردار بھی موجود تھے۔ مینیجر آپریشنز نے ایم ڈی کو صفائی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی اور سموگ کے خاتمے کے لیے شہر میں واشنگ سمیت دیگر صفائی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
دریں اثناء کمیونیکیشن ٹیم نے جمعہ کے روز جامع مساجد کا دورہ کرکے شہریوں کو صفائی کا پیغام دیا اور انسداد سموگ و ڈینگی کی حفاظتی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کیے۔ امام صاحبان سے اپیل کی گئی کہ وہ نمازیوں تک صفائی کا پیغام پہنچائیں اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کی ترغیب دیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.