ایشین گیمز: عاصم خان مارشل آرٹس کے سیمی فائنل میں شکست کے باوجود کانسی کے حقدار
آئیچی ناگویا (پی پی اے) 20ویں ایشین گیمز آئیچی ناگویا 2026 کے مردوں کے 60 کلوگرام مارشل آرٹس مقابلے میں پاکستان کے عاصم خان کو سیمی فائنل میں تاجکستان کے مرزوبیک عمروف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا عاصم خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم فیصلہ کن مقابلے میں کامیابی حاصل نہ کرسکے سیمی فائنل میں شکست کے بعد عاصم خان نے پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ یقینی بنایا