پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری شہریوں کی شکایات پر فوری احکامات

اسلام آباد (پی پی اے) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کی شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے دریں اثنا ایس پی صدر زون کاظم نقوی کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تھانہ شالیمار اور تھانہ رمنا کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں زیرِ تفتیش مقدمات جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ایس پی صدر زون نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات بروقت مکمل کیے جائیں تفتیش میرٹ پر یقینی بنائی جائے اور جرائم کی مؤثر روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اسی طرح ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف کی زیرِ صدارت تھانہ مارگلہ کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں زیرِ تفتیش مقدمات جرائم کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا ایس پی سٹی زون نے افسران کو جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اور زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کرتے ہوئے شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ایس پی سواں زون حسنین وارث کی زیرِ صدارت زون کے افسران ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں جرائم کی روک تھام زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ایس پی سواں زون نے افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی بروقت تکمیل شفاف اور میرٹ پر تفتیش اور جرائم کے مؤثر سدباب کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ جرائم کی روک تھام مؤثر پولیسنگ اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.