پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان ایشین گیمز اسکواش کے فائنل میں پہنچ گیا

ناگویا جاپان (پی پی اے) 20ویں ایشین گیمز آئچی ناگویا 2026 کے مینز اسکواش مقابلوں میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ چین کو سنسنی خیز سیمی فائنل میں 2-1 سے شکست دے کر گولڈ میڈل فائنل میں جگہ بنا لی یکم اکتوبر کو کورٹ نمبر ایک پر کھیلے گئے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ نے پہلے میچ میں لاؤ کے ذریعے پاکستان کے نور زمان کو 3-1 سے شکست دی۔ لاؤ نے 10-12، 11-3، 11-6 اور 11-5 سے کامیابی حاصل کی دوسرے میچ میں محمد اصحاب عرفان نے پاکستان کو شاندار واپسی دلاتے ہوئے لیونگ سی کو 3-0 سے شکست دی۔ اصحاب عرفان نے 11-5 13-11 اور 11-7 سے کامیابی حاصل کی فیصلہ کن تیسرے میچ میں ناصر اقبال نے دباؤ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے لائی کو 3-1 سے شکست دے کر پاکستان کی فائنل میں رسائی یقینی بنائی۔ ناصر اقبال نے 10-12 11-3، 11-9 اور 14-12 سے کامیابی حاصل کی فیصلہ کن مقابلہ 53 منٹ جاری رہا پاکستان اب گولڈ میڈل فائنل میں بھارت اور ملائیشیا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے فاتح کا مقابلہ کرے گا فائنل کل کھیلا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.