پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہری سہولیات کا جائزہ شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت

اسلام آباد (پی پی اے) ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے جی نائن اور ایف سکس خدمت مراکز کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات پولیسنگ امور اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل اور شکایات بھی سنیں ڈی آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت شفاف اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور موثر سروس ڈیلیوری کے ذریعے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت اور شہریوں کے اطمینان کو ہر صورت ترجیح دی جائے۔ دریں اثناء ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کی ہدایت پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن سلیمان ظفر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے شہریوں کی شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انہیں شفاف بروقت اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے پرعزم ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.