پریذیڈنٹ ٹرافی، کے آر ایل کی پی ٹی وی کے خلاف چھ وکٹوں سے فتح
افتخار احمد، عمران رفیق ناقابل شکست، ہاشم ابراہیم کی سنچری، علی زریاب کے 120 رنز
راولپنڈی (پی پی اے) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے میچز جاری ہیں، راولپنڈی میں کے آر ایل نے شاندار واپسی کرتے ہوئے پی ٹی وی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ اسلام آباد میں ایم آئی ٹی سلوشنز نے ایس بی پی کے خلاف مجموعی طور پر 130 رنز کی برتری حاصل کرلی شیخوپورہ میں غنی کی ٹیم نے کنگز مین اکیڈمی کے خلاف پہلے روز چار وکٹوں پر 273 رنز بنالیے جبکہ لاہور میں او جی ڈی سی ایل نے ایس این جی پی ایل کے خلاف پانچ وکٹوں پر 239 رنز بنا لیے راولپنڈی میں پی ٹی وی کی ٹیم دوسری اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کے آر ایل کے ثاقب خان نے 37 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ کے آر ایل نے 224 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ افتخار احمد 76 اور عمران رفیق 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ عاصم علی ناصر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی اسلام آباد میں ایس بی پی کی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی رمیز عزیز نے 84 اور علی شان نے ناقابل شکست 59 رنز بنائے ایم آئی ٹی سلوشنز کے خالد عثمان نے 70 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں ایم آئی ٹی سلوشنز نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنالیے ہیں حسنین ندیم 33 اور عتیق الرحمان 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں.شیخوپورہ میں غنی کی ٹیم نے کنگز مین اکیڈمی کے خلاف پہلے روز چار وکٹوں پر 273 رنز بنائے ہاشم ابراہیم 132 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ان کی اننگز میں 19 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ملک عبد الرافع نے 50 اور محسن ریاض نے 46 رنز بنائے جبکہ کنگز مین اکیڈمی کے محمد الیاس نے دو وکٹیں حاصل کیں لاہور میں او جی ڈی سی ایل نے ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلے روز پانچ وکٹوں پر 239 رنز بنالیے علی زریاب نے 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد سرور آفریدی 48 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ایس این جی پی ایل کے عبدالسبحان اور شاہنواز دہانی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں