دوسری ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اسلام آباد میں کامیابی سے اختتام پذیر
لیاقت جمنازیم میں ایشیائی کھلاڑیوں کی قوت، نظم و ضبط اور کھیلوں کے جذبے کا شاندار مظاہرہ
اسلام آباد (پی پی اے) دوسری ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی چیمپئن شپ کے دوران ایشیا بھر سے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے غیر معمولی قوت نظم و ضبط اور کھیلوں کے جذبے کا شاندار مظاہرہ کیا ایونٹ میں کھلاڑیوں کی بھرپور محنت لگن اور اسپورٹس مین شپ نمایاں رہی پاکستان میں اس بین الاقوامی چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد ملک میں کھیلوں کے فروغ اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے