پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

مقامی قیمتی پتھروں کی استعداد سے استفادہ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ

اسلام آباد(پی پی اے) مقامی قیمتی پتھروں کی استعداد سے بھرپور استفادہ کے موضوع پر منعقدہ چار روزہ بین الاقوامی ورکشاپ گزشتہ روز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ میں پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت کو جدید ٹیکنالوجی، مقامی سطح پر پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اختتامی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر توفیق احمد آرائیں نے پاکستان کے مقامی قیمتی پتھروں کے وسیع معاشی امکانات کو اجاگر کیا انہوں نے اس شعبے کو جدید ٹیکنالوجی، مقامی سطح پر پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (این پی او) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چودھری نے ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (اے پی او) کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے پاکستان کو بین الاقوامی ورکشاپ کی میزبانی کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے پی جی جے ڈی سی کے تعاون کو سراہا، مسٹر نوبوتسوگو میایاما کی سہولت کاری اور نظامت کو سراہا اور کامیاب انعقاد کے لیے این پی او کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا
اے پی او سیکرٹریٹ کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نوبوتسوگو میایاما، ملٹی کنٹری پروگرام آفیسر، اے پی او سیکرٹریٹ ٹوکیو نے وزارتِ صنعت و پیداوار، این پی او اور پی جی جے ڈی سی کی جانب سے بہترین انتظامات، پرتپاک میزبانی اور مؤثر رابطہ کاری کو سراہا

Leave A Reply

Your email address will not be published.