پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

قائداعظم ٹرافی گولڈ: زین بن فاروق عمران رفیق اور سمیر منہاس کی شاندار سنچریاں

کراچی بلوز نے پہلی اننگز 564 رنز پر ڈکلیئر کردی، سیالکوٹ بلوز کی اسلام آباد کے خلاف پوزیشن مستحکم، ملتان نے پشاور کے خلاف 341 رنز بنا لیے

لاہور (پی پی اے) قائداعظم ٹرافی گولڈ کے پانچویں راؤنڈ کے تیسرے روز زین بن فاروق، عمران رفیق اور سمیر منہاس نے شاندار سنچریاں اسکور کیں، جبکہ سیالکوٹ ریجن بلوز نے اسلام آباد ریجن کے خلاف اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہفتے کو کھیلے گئے میچز میں کراچی ریجن بلوز نے پہلی اننگز 564 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی، جبکہ ملتان ریجن نے پشاور ریجن بلوز کے خلاف دوسری اننگز میں 341 رنز بنا لیے ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی ریجن بلوز نے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 495 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور 104 اوورز میں 564 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی محمد رضا نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ کراچی کے عبداللہ فضل نے 205، محمد غازی غوری نے 73، عمیر بن یوسف نے 64 اور محمد طحہٰ نے 55 رنز بنائے 441 رنز کے خسارے کے جواب میں لاہور ریجن وائٹس نے دن کے اختتام پر 67 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔ زین بن فاروق نے ناقابل شکست 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، طیب طاہر نے 46 اور عبید شاہ نے ناقابل شکست 45 رنز بنائے۔ محمد رضا نے 67 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں لاہور وائٹس کو پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 115 رنز درکار ہیں اسلام آباد کے نیشنل گراؤنڈ میں سیالکوٹ ریجن بلوز نے اپنی پہلی اننگز 238 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی اور پوری ٹیم 115.4 اوورز میں 488 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی گزشتہ روز کے ناٹ آؤٹ سنچری میکرز محمد طیب عارف نے 142 اور محمد حریرہ نے 128 رنز اسکور کیے، جبکہ حمزہ نذر نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد کی جانب سے محمد قیصر نے 113 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں 184 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد اسلام آباد ریجن نے دوسری اننگز میں دن کے اختتام تک 16 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 42 رنز بنائے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 142 رنز درکار ہیں
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان ریجن نے اپنی دوسری اننگز 17 رنز بغیر کسی نقصان سے شروع کی اور تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 90 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنا لیے۔ عمران رفیق نے ناقابل شکست 130 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔جبکہ سمیر منہاس نے 115 رنز بنائے۔ یوسف بابر نے بھی 56 رنز کا حصہ ڈالا۔ نیاز خان نے 54 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ملتان ریجن کو اب بھی پشاور ریجن بلوز کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 56 رنز درکار ہیں راولپنڈی کے شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں فاٹا ریجن نے فیصل آباد ریجن کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی فیصل آباد نے پہلی اننگز میں 156 اور دوسری اننگز میں 154 رنز بنائے جبکہ فاٹا کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ دوسری اننگز میں 135 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد فاروق نے دوسری اننگز میں 62 اور پہلی اننگز میں 90 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔ عافق آفریدی نے دوسری اننگز میں 70 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا دوسری جانب قائداعظم ٹرافی سلور کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے روز بھی دلچسپ مقابلے جاری رہے۔ گروپ اے میں لاڑکانہ ریجن نے لاہور بلوز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گروپ بی میں ایبٹ آباد ریجن نے آزاد جموں و کشمیر ریجن کو 8 وکٹوں سے ہرایا جبکہ دیگر میچز میں سیالکوٹ وائٹس ڈیرہ مراد جمالی کوئٹہ پشاور راولپنڈی بہاولپور کراچی وائٹس اور حیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان مقابلے جاری رہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.