پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور  پنجاب میں کورونا وائرس کے 609 نئے کیسز رپورٹ، تعداد112,893 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق

 

لاہور  پنجاب میں کورونا وائرس کے 609 نئے کیسز رپورٹ، تعداد112,893 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق لاہور264، راولپنڈی94، قصور3، منڈی بہاؤالدین1، لیہ5،چنیوٹ 2 اورملتان میں 51کیسزرپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ4، سرگودھا16، جہلم 8، راجن پور3، نارووال 1، چکوال 2، جھنگ 3 خانیوال 5 اور فیصل آباد میں 15کیسز رپورٹ ہوئے۔ خوشاب 24،بہاولپور5، بہاولنگر7، رحیم یارخان 4،ٹوبہ 8،گوجرانوالہ24 اورڈیرہ غازی خان میں 2 کیسز سامنے آئے۔ بھکر7،گجرات 9،ننکانہ 2، اوکاڑہ 17، وہاڑی7، مظفرگڑھ 5، میانوالی7، اور ساہیوال میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا وائرس سے مزید 15 ہلاکتوں کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد2,811 ہو گئئ۔ گزشتہ روز کی 15 ہلاکتوں کے ساتھ پرائیوٹ ہسپتالوں کا ڈیٹا آڈٹ کر کے 292 ہلاکتوں کا اندارج بھی کر دیا گیا۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی دی گئی تفصیلات کے مطابق اب تک 1,819,513 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد97,890 ہو چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.