لاہور سربراہ تحریک لبیک علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے مینار پاکستان (گریٹر اقبال پارک) گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
لاہور سربراہ تحریک لبیک علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے مینار پاکستان (گریٹر اقبال پارک) گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ پی ایچ اے نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔پارک میں پی ایچ اے کی جانب سے وضو کے انتظامات کئے جائیں گے، اس سلسلے میں واسا سے واٹر باؤئزر مانگ لئے گئے ہیں۔ جنازے میں شرکت کرنے والے شرکا گیٹ نمبر 1 اور 5 سے داخل ہو سکیں گے۔یاد رہے مولانا خادم حسین رضوی گزشتہ رات شیخ زید ہسپتال میں قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ چند دنوں سے شدید علیل تھے۔