پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان,سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بعد آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سمیت تمام اعلیٰ افسران کو بھی تبدیل کرنے کی تجویز زیر غور ہے،  پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تجویز دی گئی ہے کہ پنجاب کے تمام اعلیٰ افسران کو تبدیل کر کے نئے چہرے سامنے لائے جائیں۔ذرائع کے مطابق سی سی پی او عمر شیخ کے بعد آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری پنجاب کو بھی تبدیل کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور کے بعد چیف سیکرٹری کو فوری تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔جبکہ پنجاب  حکومت
کی جانب سے بیوروکریسی میں تبدیلیوں کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ آج سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

عمر شیخ کو لاہور پولیس چیف کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد غلام محمود ڈوگر کو نیا سی سی پی او لاہور لگایا گیا ہےجن کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔سی سی پی او کے میڈیا سے تعلقات اچھے نہ ہونےاور آئے روز میڈیا کے نمائندگان سے لڑائی جھگڑے کی رپورٹ ٹی وی پر آنے پر
وزیر اعلی شدید برہم ہوئےاورآئی جی سے کہا کہ اگر کسی بھی افسر کے خلاف میڈیا پر کوئی نیوز آن ائیر ہوئی تو اسے ہٹا دیا جائے.وزیر اعظم نے میڈیا سے تعلقات بہتر رکھنے کا مشورہ دیا ہے.ایک طرف پی ڈی ایم کا دبائو ہے.اور دوسری طرف اپوزیشن آئے روزکسی نہ کسی معاملے کو ایشو بناتی رہی ہے,سی ایم ہاؤس پنجاب.ذرائع کے مطابق میڈیا پولیس افسران کا عوام میں امیج اچھا نہیں دیکھا رہا بہت سارے افسران بارے میڈیا کی رپورٹ اچھی نہ ہونے پر تبدیل کیا جارہا ہے.18 اضلاع کے ڈی پی اوزاور14اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فوری تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.