ضلعی انتظامیہ لاہور نے یکم فروری سے 15 فروری تک جاری رہنے والی ٹائیفائڈ مہم کے تحت بینرز اور سٹیمرز شہر بھر میں لگانا شروع کر دئیے.
ضلعی انتظامیہ لاہور نے یکم فروری سے 15 فروری تک جاری رہنے والی ٹائیفائڈ مہم کے تحت بینرز اور سٹیمرز شہر بھر میں لگانا شروع کر دئیے.بینرز اور سٹیمرز عوام الناس کی آگاہی کے لئے لگائے جا رہے ہیں.
یکم فروری سے باقاعدہ طور پر مہم شروع کی جائے گی.مہم میں 50 لاکھ بچوں کو ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے.15 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے. ڈی سی لاہور کی ہدایت پر تمام متعلقہ ڈی ڈی ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں بینرز اور سٹیمرز کی تشہیر کا آغاز کر دیا ہے.