پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد پولیس افسران و جوانوں کی فلاح کیلئے رہائشی سہولیات کی بہتری کے اقدامات جاری

اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر رہائشی و بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رہائشی عمارتوں کی تزئین و آرائش، مرمت اور دیگر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جن کا مقصد پولیس فورس کو صاف ستھرا، بہتر اور آرام دہ رہائشی ماحول فراہم کرنا ہے تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایات پر ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر ٹریننگ محمد عتیق طاہر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں اور رہائشی سہولیات کی بہتری کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا. اس موقع پر ڈی آئی جی محمد عتیق طاہر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اور تعمیر و مرمت کے کاموں میں معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کاموں کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے پر بھی زور دیا تاکہ پولیس افسران و جوانوں کو بہترین سہولیات میسر آسکیں آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رہائشی عمارتوں کی تزئین و آرائش، مرمت اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اور رہائشی سہولیات کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں ان منصوبوں کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے پولیس فورس کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ پولیس افسران و جوان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات فرائض انجام دیتے ہیں، اس لیے ان کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ ترقی اور بنیادی ضروریات کی فراہمی محکمانہ ترجیحات میں شامل ہے پولیس فورس کے لیے بہتر رہائشی ماحول اور معیاری سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف ان کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ وہ مزید یکسوئی اور دلجمعی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں گے. اسلام آباد پولیس اپنے افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، بہتر سہولیات کی فراہمی اور پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.