پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور(پی پی اے)لیجنڈ پاکستانی سپنر عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

للاہور(پی پی اے)پاکستان کے سابق سپن باؤلر اور لیجنڈعبدالقادر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے جادوگر سپنر عبدالقادر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا، عبدالقادر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز شیونارائن چندرپال اور انگلینڈ کی سابق کپتان شارلٹ ایڈورڈ بھی ہال آف فیم میں شامل کی گئی ہیں۔سابق جادوگر سپنر عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کئے گئے ساتویں پاکستانی کرکٹر ہیں، ان سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس اور ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ اپنے بین الاقوامی کیرئیر کے دوران عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچز میں 236 جب کہ 104 ایک روزہ میچز میں 132 وکٹیں حاصل کی ہیں، عبدالقادر 6 ستمبر 2019 کو لاہور میں انتقال کرگئے تھے، ان کے بیٹے عثمان قادر بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.