پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل روڈولف ہیکل نے جنرل ہیڈکوارٹرز جی ایچ کیو میں ملاقات

راولپنڈی (پی پی اے) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل روڈولف ہیکل نے جنرل ہیڈکوارٹرز جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی کی صورتحال دفاعی تعاون اور دوطرفہ عسکری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لبنانی آرمی چیف جنرل روڈولف ہیکل کی جی ایچ کیو آمد پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا
ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام دفاعی تعاون کے فروغ اور عسکری روابط کو مزید وسعت دینے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اس موقع پر دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط، تربیتی تعاون اور ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لبنان کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے انہوں نے دونوں افواج کے درمیان روابط کے فروغ کو علاقائی امن اور استحکام کے لیے اہم قرار دیا اس موقع پر جنرل روڈولف ہیکل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اعلیٰ عسکری مہارت اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار کو سراہا۔ انہوں نے بین الاقوامی امن مشنز میں پاک فوج کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا آئی ایس پی آر کے مطابق لبنانی آرمی چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات باہمی اعتماد اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.