پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو مالیاتی سہولت فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی
لاہور (پی پی اے)پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو مالیاتی سہولت فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے پنجاب اسمبلی کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت وفاق کو 570 ارب روپے تک کی مالیاتی رعایت دے سکتی ہے جس سے وفاقی حکومت کو مالیاتی خسارہ کم کرنے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کو قومی مالیاتی کمیشن این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابلِ تقسیم محاصل میں سے 3 ہزار 793 ارب روپے سے زائد رقم موصول ہوگی جس کے باعث صوبہ وفاق کو مالیاتی گنجائش فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے دوسری جانب پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاری مکمل کرتے ہوئے اس کے اہم خدوخال کو حتمی شکل دے دی ہے ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے لیے پنجاب کے مجموعی بجٹ کا حجم 5 ہزار 131 ارب روپے رکھا گیا ہے