پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد پولیس کا شہریوں کے محفوظ سفر کیلئے بڑا اقدام

اسلام آباد (پی پی اے)، اسلام آباد پولیس کا شہریوں کے محفوظ سفر کیلئے بڑا اقدام آن لائن ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ کے دائرہ کار کو مزید موثر بنانے تمام ڈرائیورز کی رجسٹریشن یقینی بنانے اور خواتین سمیت مسافروں کے تحفظ و پرائیویسی کیلئے متعلقہ آن لائن ٹیکسی کمپنیوں کے نمائندوں سے اہم مشاورت تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف سٹی عباس مہدی ،سینئر افسران سمیت آن لائن ٹیکسی کمپنیوں کے نمائندوں اور ڈرائیورز نے شرکت کی اجلاس میں آن لائن ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ کے دائرہ کار کو مزید موثر بنانے، زیادہ سے زیادہ ڈرائیورز کو اس نظام کے ساتھ منسلک کرنے اور آن لائن ٹیکسی سروس استعمال کرنے والے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی سروس استعمال کرنے والے شہریوں بالخصوص خواتین کے سفر کو مزید محفوظ بنانا ہے، ویری فیکیشن سسٹم کے ذریعے نہ صرف ڈرائیورز اور گاڑیوں کی تصدیق ممکن ہوگی بلکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری کارروائی اور موثر نگرانی بھی یقینی بنائی جا سکے گی انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس اور نجی آن لائن ٹیکسی سروسز کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دے کر شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اس نظام کے تحت آن لائن بکنگ والی گاڑیوں اور ڈرائیورز کی نقل و حرکت پر موثر نظر رکھی جا سکے گی، جس سے جرائم کی روک تھام اور عوامی تحفظ میں مزید بہتری آئے گی اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ آن لائن ٹیکسی یا موٹر سائیکل سروس استعمال کرنے والے تمام شہریوں کی ذاتی معلومات اور پرائیویسی کو ہر صورت محفوظ رکھا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا،ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے محفوظ سفر کیلئے آن لائن ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ متعارف کر رکھی ہے شہری اسلام آباد پولیس کی آفیشل ویب سائٹ سے یہ ایپ انسٹال کر سکتے ہیں، جبکہ رائیڈ بک کرنے کے بعد گاڑی پر موجود QR کوڈ اسکین کرکے یہ تصدیق کی جا سکتی ہے کہ متعلقہ گاڑی اسلام آباد پولیس کے ویری فیکیشن سسٹم کے ساتھ رجسٹرڈ ہے یا نہیں اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی غیر تصدیق شدہ گاڑی یا موٹر سائیکل آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرتی نظر آئے تو اس کی اطلاع فوریICTP ایپ کے ذریعے دیں تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے اسلام آباد پولیس کے ان اقدامات کا بنیادی مقصد وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنانا اور انہیں محفوظ سفری ماحول فراہم کرنا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.