پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس اور پنڈی گرین الیکٹرک بس سروس پر دی جانے والی سبسڈی ختم

اسلام آباد (پی پی اے) راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس اور پنڈی گرین الیکٹرک بس سروس پر دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی گئی ہے جس کے بعد نئے کرایوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میٹرو بس میں سفر کرنے والے مسافروں کو اب 30 روپے جبکہ پنڈی گرین الیکٹرک بس سروس استعمال کرنے والے مسافروں کو 20 روپے کرایہ ادا کرنا ہوگا نئے کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہو گئے ہیں انتظامیہ نے تمام مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ دورانِ سفر اپنا ٹکٹ یا سفری پاس اپنے پاس رکھیں تاکہ چیکنگ کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

Leave A Reply

Your email address will not be published.