پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

غیر قانونی پارکنگ کے خلاف اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن

اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد ٹریفک پولیس کاشاپنگ مالز تجارتی مراکز مارکیٹس اور بڑی شاہراﺅں میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری خلاف ورزی پر گاڑیوں کیلئے بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ بننے اور روڈ ڈسپلن کو متاثر کرنے والے ڈرائیورزکےخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کے بہاو کو برقرار رکھنے مربوط ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر کرنے اورٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز جاری ہے اس سلسلے میں اسلام آبادٹریفک پولیس کا نو پارکنگ اورفٹ باتھ پر غیر قانونی پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مالز مارکیٹس تجارتی مراکز اور بڑی شاہراﺅں میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی طورپرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً جو ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنایاجائے،انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی مراکز میں پارکنگ کے لئے مختص جگہ پر پارکنگ کو یقینی بناتے ہوئے نو پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت نہ دی جائے فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے فٹ پاتھ پر کسی قسم کی پارکنگ یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی تجارتی مراکز میں آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھاجاسکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.