آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل سے باہر کر دیا
لارڈز (پی پی اے) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا، جبکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے آخری چار ٹیموں میں اپنی جگہ یقینی بنا لی لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے 27 گیندوں پر 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ سمرتی مندھانا نے 38 اور شفالی ورما نے 34 رنز اسکور کیے آسٹریلیا کی جانب سے سوفی مولینکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ایلیسے پیری نے 56 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ ایشلے گارڈنر 53 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہیں اور ٹیم کو یادگار فتح دلائی اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کر لی جبکہ بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا دوسری جانب جنوبی افریقہ بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہو گئی