مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے قیام کو سات سال مکمل
اسلام آباد (پی پی اے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ساتویں یومِ تاسیس پر مرکزی صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ تنظیم نے سات برسوں میں ملک کی مؤثر اور فعال تاجر نمائندہ تنظیم کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے انہوں نے کہا کہ تنظیم نے ٹیکس اصلاحات کاروبار دوست پالیسیوں اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مؤثر کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے حکومت معاشی فیصلوں میں تاجروں کو اعتماد میں لے کاشف چوہدری نے عزم ظاہر کیا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اپنے نصب العین تاجر مضبوط۔معیشت مضبوط پاکستان مضبوط کے تحت تاجروں کے حقوق اور کاروباری آسانیوں کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی