غیر ملکی کوچز اور پی ایچ ایف میں ہاکی کی ترقی کے روڈ میپ پر اتفاق
اسلام آباد (پی پی اے) قومی ہاکی ٹیم کے لیے تعینات غیر ملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے قومی ٹیم کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں کوچنگ اسٹاف میں فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر گول کیپنگ اسپیشلسٹ باب ویلڈوف جبکہ ٹیکنیکل کوچ اور اسپورٹس سائیکالوجسٹ کرس بوون شامل ہیں غیر ملکی کوچز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن پی ایچ ایف کے حکام سے ملاقات کی جس میں قومی ہاکی پروگرام کے روڈ میپ اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ملاقات میں پاکستان میں ہاکی کے فروغ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافے جدید کوچنگ نظام کے نفاذ اور کھیل کی مجموعی بہتری کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی پر اتفاق کیا گیا