پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا نیا نظام زیر غورروزانہ قیمتوں کے تعین شفافیت اور سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن پر کمیٹی کا اتفاق

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے نظام میں اصلاحات سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ہفتہ وار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار پر غور کیا گیااجلاس میں پیٹرولیم پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کو قواعد کے تحت چلانے اوگرا کی جانب سے قیمتوں کا ڈیٹا روزانہ ویب سائٹ پر جاری کرنے اور تیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے شفافیت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا علی پرویز ملک نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث عالمی منڈیوں میں غیر یقینی کیفیت پیدا ہوئی ہے جبکہ درآمدی ڈیزل پر انحصار کم کرنے کے لیے ریفائنری پالیسی میں ترامیم بھی تجویز کی گئی ہیں کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی جن کی روشنی میں پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ کار وضع کیا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.