پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کی نگرانی میں ایف ایٹ اور جی نائن میں کارروائیاں

اسلام آباد (پی پی اے)چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ رات سیکٹر ایف ایٹ جی نائن اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی اور غلط پارکنگ کے خلاف خصوصی کارروائیاں کیں کارروائی کے دوران ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کو ہٹایا گیا اور متعلقہ ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنی گاڑیاں صرف مقررہ پارکنگ مقامات پر کھڑی کریں تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.