صفر المظفر 1448 ہجری کا چاند نظر آ گیا کل یکم صفر ہوگی
اسلام آباد(پی پی اے)صفر المظفر 1448 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کل 16 جولائی، بروز جمعرات یکم صفر المظفر 1448 ہجری ہوگی اس فیصلے کے مطابق متعلقہ وزارت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے